امریکا اور اس کے اتحادی
ممالک سے تربیت پانے والے پچھہتر شامی باغی گذشتہ جمعہ کے بعد سے ترکی سے شام کے
شمالی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔انھیں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف لڑائی کے
لیے تربیت دی گئی ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی
آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے اتوار کو ایک بیان
میں بتایا ہے کہ باغی مشین گنوں سے لیس بارہ گاڑیوں کے ساتھ ترکی سے شام کے شمالی
علاقے میں پہنچے ہیں۔
امریکا کے ایک اعلیٰ
جرنیل نے گذشتہ بدھ کو کانگریس کے روبرو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پروگرام کے
تحت صرف چار یا پانچ شامی باغیوں کو تربیت دی گئی ہے اور وہ شام میں داعش کے خلاف
لڑرہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment