یمن کے نائب صدر اور
وزیراعظم خالد بحاح نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیرِنو اور اس کے مسلح لیڈروں اور فورسز
کی تشکیل نو سب سے مشکل مرحلہ ہوگا اور یہ اس کے شہریوں کے لیے بھی ایک بڑے چیلنج
کی حیثیت رکھتا ہے۔
وہ جنوبی شہر عدن میں فورتھ ملٹری ریجن کی
قیادت سے مخاطب تھے۔انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی تشکیل نو
کی جانی چاہیے اور یہ کام شراکت داری اور علاقیت کے بغیر ہونا چاہیے۔
خالد بحاح اپنے کابینہ کے سات وزراء اور
دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے جنوبی شہر
عدن لوٹے ہیں اور وہ وہیں سے حکومت کی وفادار فورسز کے عمل داری والے علاقوں میں
روزمرہ امور مملکت چلا رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment