صنف نازک کے تحفظ کے لئے مصر میں لیڈی پولیس کی خدمات
مصرکی وزارت داخلہ نے عید الاضحٰی کے ایام میں پبلک مقامات، تفریح گاہوں، سینما گھروں سمیت ملک کے پُرھجوم مقامات پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے خواتین پولیس کے دستے تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار نے ایک اجلاس کے دوران اپنے معاونین کو ہدایت کی کہ وہ عید کے ایام میں ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ خواتین پر تشدد اور عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے منچلوں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں خواتین پولیس کی سینیر آفیسر بھی موجود تھیں۔
0 comments:
Post a Comment