• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    شام: متحارب فورسز میں تین محاذوں پر جنگ بندی پر اتفاق

    شام میں حکومت نواز فورسز اور اسلام پسند باغیوں نے اتوار کی دوپہر سے تین محاذوں پر جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری(رصدگاہ) برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ متحارب فورسز کے درمیان شمال مغربی صوبے ادلب کے دو دیہات اور لبنان کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے الزبدانی میں جنگ بندی ہوگی۔ادلب کے ان دونوں دیہات پر ابھی تک صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کا قبضہ ہے اور الزبدانی پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔
    آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی کے دورانیے کے حوالے سے ابھی کچھ وضاحت نہیں کی ہے۔ البتہ وہ وسیع تر جنگ بندی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
    آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے قبل ازیں بتایا تھا کہ ''جنگجوؤں نے اتوار کی صبح جنگی کارروائیاں بند کردی تھیں لیکن سرکاری طور پر جنگ بندی کا آغاز دوپہر سے ہورہا ہے''۔
    اسدی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں نے جولائی میں الزبدانی پر دوبارہ قبضے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے ردعمل میں شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ کی قیادت میں باغی گروپوں کے اتحاد جیش الفتح نے ادلب میں دو دیہات فوا اور کفریہ کا محاصرہ کر لیا تھا۔ان دونوں دیہات میں اہل تشیع آباد ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: متحارب فورسز میں تین محاذوں پر جنگ بندی پر اتفاق Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top