• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    حوثیوں نے دو سعودی فوجی قیدی بنا لئے: العسیری


    سعودی عرب کے دو فوجی یمن کے حوثی باغیوں نے اغوا کر لئے ہیں۔
    عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنے اسیر فوجیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت موجود ہے۔ انہیں حوثی ملیشیا نے اپنے ہاں قید کر رکھا ہے۔ سعودی فوجیوں کو یمن میں جنگی قیدی بنایا گیا ہے۔
    جنرل العسیری کے مطابق کہ سعودی عرب کی فوج کے تین سپاہیوں کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہمیں اس بات کا قطعی علم نہیں کہ لاپتا افراد زندہ ہیں یا انہیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثیوں نے دو سعودی فوجی قیدی بنا لئے: العسیری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top