سعودی عرب نے اسرائیلی
فورسز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کی ہے اور اسرائیلی
فورسز کی مسلمانوں کے قبلہ اوّل میں جارحانہ کارروائیوں پر سخت ناپسندیدگی کا
اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے
کہ اگر اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت کے نتیجے میں صورت حال بگڑتی ہے تو صہیونی
ریاست کو ان تمام مضمرات کا مکمل ذمے دار گردانا جائے گا۔اس ذریعے نے اس بات کی
ضرورت پر زوردیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے سے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور اس
سے انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ ملے گا۔
سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے
مسجد الاقصیٰ میں اقدامات کو طے شدہ اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار
دیا ہے۔اس نے مسجد الاقصیٰ اور وہاں عبادت کے لیے وقت کو مسلمانوں اور یہود کے
درمیان تقسیم کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں
سے کشیدگی ہی بڑھے گی اور اس کے سنگین مضمرات ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment