اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال
کی اجازت دیتے ہوئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں
پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے اس
اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس کو نہتے فلسطینیوں
کے قتل عام کا نیا لائسنس جاری رکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاھو کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی
سیکیورٹی اجلاس میں وزیراعظم کے قانونی مشیر کی سفارش پر سنگ باری کے مرتکب فلسطینیوں
پر براہ راست فائرنگ کی منظوری دی گئی۔
0 comments:
Post a Comment