عراق میں صدام حسین کی آمریت کے خاتمے کے لیے
آئی امریکی افواج کو ما بعد صدام مقامی کٹھ پتلی عراقی حکومتوں نے خوب گمراہ کیا۔
امریکی فوج کو گمراہ کرنے کی ویسے تو بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ اس کی تازہ مثال
میجر جنرل غازی عزیزہ کا وہ انکشاف ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عراق کی وزارت
برائے نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے 550 عراقی شہریوں کی ایک فہرست امریکیوں کو فراہم
کی اور کہا گیا یہ تمام لوگ دہشت گرد ہیں۔ چونکہ اس فہرست پر مشترکہ آپریشن کے
انچارج جنرل غازی عزیزہ کے دستخط ثبت نہیں تھے۔ اس لیے امریکیوں نے وہ فہرست کرنل
عدنان قاسم کو واپس کردی۔ کرنل قاسم کی طرف سے وہ فہرست مجھ تک پہنچی تو میں اسے
دیکھ کر دہنگ رہ گیا کیونکہ فہرست میں دیے گئے ناموں میں سے 95 فی صد کو میں ذاتی
طور پر جانتا تھا۔ یہ سب عام شہری اور پر امن لوگ تھے۔ ان میں کوئی ایک بھی دہشت
گرد نہیں تھا۔ یہ سب لوگ بغداد گورنری کے محلہ 146 کے رہائشی تھے۔ ان میں بعض تو
میرے دوست بھی تھے اور فوج کے جنرل سیکیورٹی انٹیلی جنس میں خدمات انجام دے چکے
تھے۔ میں نے وہ فہرست منسوخ کردی جس پر ان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ واپس لے لیا
گیا۔
Friday, September 18, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment