• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, September 17, 2015

    شام میں روس کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کا سراغ

    امریکا نے شام میں ایک فضائی اڈے پر روس کے چند ایک لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔
    ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ شام میں روس کے چار ہیلی کاپٹروں کا پتا چلایا گیا ہے۔ان میں ہیلی کاپٹر گن شپ بھی شامل ہے۔البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لڑاکا ہیلی کاپٹر کب شام پہنچے تھے۔
    قبل ازیں برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز نے امریکی جائزے کی بنیاد پر یہ اطلاع دی تھی کہ روس نے نیول انفینٹری فورسز کے قریباً 200 اہلکار شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت کے لیے بھیجے ہیں۔ان کے علاوہ شامی صدر کے آبائی شہر اللاذقیہ کے نزدیک واقع ایک فضائی اڈے پر ٹینک ،توپ خانہ اور دوسرا فوجی سامان بھیجا ہے۔
    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے فوجی آلات کی شام میں منتقلی کا مقصد بظاہر فضائی کارروائیوں کی تیاری نظر آتا ہے جبکہ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک بھی شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں روس کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کا سراغ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top