• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    ری پبلیکن گارڈز کا حوثیوں کے احکامات ماننے سے انکار


     صنعاء میں ری پبلیکن گارڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان اختلافات اور تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ پچھلے چند ماہ سے جاری لڑائی کے دوران ایسے کئی واقعات رو نما ہوچکے ہیں جن میں ری پبلیکن گارڈز نے حوثیوں کے احکامات سے روگرادنی کرتے ہوئے دوسرے شہروں میں جنگی محاذوں پر جانے سے انکار کردیا تھا۔
    ری پبلیکن گارڈز کے بعض اہم سینیر افسران آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم فوج کے بھی وفادار ہیں اور وہ ملک میں صدر عبد ربہ  منصور ھادی کی حکومت بحال کرانا چاہتے ہیں۔
    مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے یمن میں جاری فیصلہ کن طوفان آپریشن کے نتیجے میں حوثیوں کی اپنی تنظیم بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ بالخصوص وسطی یمن کے مآرب شہر میں حوثیوں کو حکومت نواز ملیشیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ری پبلیکن گارڈز کا حوثیوں کے احکامات ماننے سے انکار Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top