امریکی محکمہ دفاع
پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے روسی ہم
منصب سرگئے شوےگو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر دونوں
رہنماؤں نے اس نکتے پر بھی بات کی کہ شام میں جاری جنگ میں روس اور امریکہ زمین پر
کسی حادثاتی ٹکراؤ سے کیسے بچ سکتے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق
روس نے کہا ہے کہ بات چیت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دونوں فریقین کی دلیل مشترک ہے۔
خیال رہے کہ روس اور
امریکہ کے شام میں جاری خانہ جنگی پر شدید اختلافات ہیں۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے
فوجی سطح پر مذاکرات کی پیشکش رواں ہفتے کے آغاز پر کی تھی۔
امریکہ حالیہ دنوں میں
روس کی شام میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے پر خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے
اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس پر
دونوں متفق ہوں۔
0 comments:
Post a Comment