• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    منگل کے دن مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی : ایران


    اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش بائیس ستمبر منگل کے دن تہران میں کی جائے گی۔

    اسلامی انقلاب  کے تعلقات عامہ کے امور کے انچارج بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے پیر کے دن کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بائیس ستمبر کو منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پریڈ کریں گی۔ جس کے دوران مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں میزائلی، سمندری، زمینی اور مواصلاتی شعبوں سے متعلق مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ بریگیڈیر جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ تین سو سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کو کوریج دیں گے۔ اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی پریڈ کا انتظام، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذمے ہے۔ واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو عراق کی سابق بعثی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی تھی۔ اسی مناسبت سے ہر سال ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے جس کا آغاز بائیس ستمبر سے ہوتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: منگل کے دن مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی : ایران Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top