شامی فوج نے روس سے حال
ہی میں ملنے والے نئے ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔شام کے ایک عسکری ذریعے
نے بتایا ہے کہ یہ زمینی اور فضائی ہتھیار ہیں اور یہ بہت مؤثر ہیں۔
شامی فوج کو حالیہ مہینوں کے دوران ان ہتھیاروں کی شام ہی میں چلانے
کی تربیت دی گئی ہے اور اس نے باغی جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں ان کا
استعمال شروع کردیا ہے۔
اس ذریعے نے روس کی فوجی مدد کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ ''شامی
فوج کو نئے ہتھیار اور نئی طرز کے ہتھیار مہیا کیے جارہے ہیں۔شامی فوج کو ان
ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔درحقیقت فوج نے ان میں سے بعض ہتھیاروں
کا استعمال شروع کردیا ہے۔ان ہتھیاروں سے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جارہا
ہے''۔
0 comments:
Post a Comment