مصر: سیناء میں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔دولت اسلامیہ عراق وشام(داعش) سےوابستہ گروپ صوبہ سیناء نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی سیناء میں پولیس کی گاڑیوں کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔مصر میں داعش سے وابستہ گروپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پولیس اہلکاروں بم حملہ کیا ہے۔وہ اس وقت ایک چیک پوائنٹ قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
0 comments:
Post a Comment