عرب میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے حکام نے بہت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب سے اپنی 7 لاکھ خواتین ملازمین اور ڈرائیوروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انڈونیشیا کے نئے صدر جوکو وڈوڈو نے رواں سال فروری میں ہی اشارہ دے دیا تھا کہ عرب ممالک میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو واپس بلوالیا جائے گا۔ انڈونیشیائی حکام کا موقف ہے کہ خواتین کو غیر ممالک میں کام کیلئے بھیجنا ملک کے وقار اور عزت کے خلاف ہے، لہٰذا کوشش کی جائے گی ان کیلئے ملک میں ہی ملازمین کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ جن 21 ممالک سے ملازمین واپس بلوائے جارہے ہیں ان میں سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن اور مصر شامل ہیں۔
0 comments:
Post a Comment