• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, September 18, 2015

    750 یورو میں شامی پاسپورٹ کا مالک ہالینڈ کا وزیراعظم بن گیا

     شام کے لاکھوں پناہ گزینوں کی یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ھجرت عالمی ذرائع ابلاغ کا سب سے بڑا موضوع ہے۔ اس حوالے سے بعض حیران کن اور ناقابل یقین واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں بے گھر شامی خواتین اور بچوں کے دشوار گذار سفر کی المناک داستانیں روز مرہ اخبارات کی زینت بن رہی ہیں وہیں ترکی میں شام کے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے والی انڈسٹری بھی خوب پھل پھول رہی ہے۔
    ترکی میں شامی پناہ گزینوں کو پیسوں کے بدلے میں جعلی پاسپورٹ مہیا کرنے والے نوسرباز حیران کن اور ناقابل یقین طریقے سے پورے دھڑلے کے ساتھ یہ دھندہ چلا رہے ہیں۔ جب سے شامی پناہ گزینوں کے ترکی میں جعلی پاسپورٹس کی تیاری کی خبریں سامنے آئیں تو ہالینڈ کے ایک صحافی نے بھی آزمائشی طور پر شام کا جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کی ٹھانی۔ ہالینڈ کے صحافی 'ہارالڈ ڈورونبوس' نے اپنے جعل ساز کو اپنا اصل نام اور تصویر دینے کے بجائے ایک فرضی شامی شہری کا نام دیا اور ساتھ ہی ہالینڈ کے وزیر اعظم "مارک روٹہ" کی تصویر تھما دی۔
    جعل سازوں نے کون سی تحقیق کرنا تھی کہ وہ تصویر اور دوسری معلومات کے بارے میں چھان بین کرتے پھرتے۔ چنانچہ انہوں نے 40 گھنٹے کے اندر اندر اسے ایک پاسپورٹ جاری کردیا جس پر تصویر تو ہالینڈ کے وزیراعظم کی تھی اور نام اور پتا شام کے فرضی شہری کا تھا۔ پاسپورٹ کے مالک کا نام مالک احمد رمضان، تاریخ پیدائش 1971ء اور مقام پیدائش دمشق لکھا گیا۔ جعلی سازی کی تاریخ کا یہ دلچسپ واقعہ سمجھا جائے گا کیونکہ اس میں تصویر ایک ملک کے وزیراعظم کی اور نام شام کے کسی گمنام شخص کا درج تھا۔
    ترکی میں بنائے گئے اس جعلی شامی پاسپورٹ کی کہانی ہالینڈ کے اخبار "نیو ریوو" نے بھی شائع کی ہے۔ ہالینڈ کے مذکورہ صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک جعل ساز سے ٹیلیفون پر بات کرکے اس سے پاسپورٹ بنوانے کو کہا تو اس نے مجھ سے ساڑھے سات سو یورو طلب کیے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: 750 یورو میں شامی پاسپورٹ کا مالک ہالینڈ کا وزیراعظم بن گیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top