عراق کے دارالحکومت
بغداد میں پولیس پر دو خودکش بم حملے کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک
اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح یہ دونوں بم حملے پیدل
بمباروں نے کیے ہیں۔انھوں نے بارود سے بھری جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔بغداد کے علاقے
باب الشرجی میں ایک خودکش بم دھماکے میں ایک پولیس افسر اور آٹھ عام شہری ہلاک
ہوگئے ہیں۔اس واقعے میں اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی دارالحکومت کے علاقے باب المعظم میں ایک اور خودکش بمبار نے
پولیس پر حملہ کیا ہے۔اس بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک
اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔بغداد کے دو اسپتالوں کے حکام نے ان ہلاکتوں اور زخمیوں
کی تصدیق کی ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی
ہے۔تاہم عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) ماضی
میں بغداد اور دوسرے شہروں میں اس انداز میں کیے گئے خودکش بم حملوں اور بم
دھماکوں کی ذمے داری قبول کرتا رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment