• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 30, 2015

    حوثی ٹھکانوں پراتحادی فوج کے پرچموں کی بہار


    سعودی_عرب کی حمایت یافتہ اور یمن کی آئینی حکومت کی حامی فورسز نے حوثی باغیوں کے ماآرب شہر میں کئی اور مضبوط ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان میں جبل البلق اور 'مربط الدم' کے علاقے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ حالیہ کامیابی کے بعد صنعاء کو جانے والی مرکزی شاہراہ کا راستہ کھل گیا ہے۔ کامیابی کے بعد اتحادی فوج میں شامل ملکوں کے پرچم مارب ڈیم کے علاقے میں لہرا دیئے گئے ہیں۔
    عرب اتحادیوں کی زمینی اور فضائی حمایت سے یمنی فوج اپنے ٹھکانے مآرب ڈیم کے قریب منتقل کرنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد انہوں نے اہم حوثی ٹھکانوں کی واپسی کی کارروائی کا آغاز کیا۔
    مآرب شہر کے جنوب مغرب میں واقع مارب ڈیم اتحادیوں کے لئے اہم اسٹرٹیجک مقام ہے جس کے اردگرد کی سڑکیں عموما حوثی باغی مارب کے دیگر علاقوں کا کںڑول حاصل کرنے کی خاطر تازہ دم جنگجو اور ساز وسامان لانے لیجانے کے لئے استعمال 
    کرتے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثی ٹھکانوں پراتحادی فوج کے پرچموں کی بہار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top