• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, September 19, 2015

    عراق: علاوی نے حیدر العبادی سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

    عراق کے سرکردہ سیاسی رہ نما اور "العراقیہ الائنس" کے سربراہ ایاد علاوی نے موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ہی ان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    سابق وزیراعظم ایاد علاوی کی جانب سے موجودہ حکومت اور وزیراعظم العبادی پر یہ پہلی اور سخت تنقید ہے۔ ایاد علاوی نے عراقی پارلیمنٹ کے سب سے بڑے بلاک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایگزیکٹو اتھارٹی کی تشکیل پر نظرثانی کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے لیے کسی نئے اور موزوں رہ نما کا انتخاب کرے۔ پارلیمنٹ ایسی لوگوں کو حکومت سونپے جو آمرانہ فیصلے مسلط کرنے کے بجائے آئین اور دستور کے مطابق حکومت چلائے۔ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہوسکتا۔
    اپنے ایک بیان میں ایاد علاوی کا کہنا تھا کہ "میرا مطالبہ ہے کہ ملک میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے۔ ایک ایسی حکومت جس میں نہ صرف تمام سیاسی دھڑوں کو اور عوامی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے بلکہ سیاسی عمل سے باہر جماعتوں کو بھی حکومت میں ان کی حیثیت کے مطابق حصہ دیا جائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق: علاوی نے حیدر العبادی سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top