• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    مصری گاؤں جو ابھی تک اپنے بیٹے ڈھونڈ رہا ہے

    مصری گاؤں جو ابھی تک اپنے بیٹے ڈھونڈ رہا ہے

    اس وقت جب یورپ پناہ گزینوں کے بحران سے گزر رہا ہے، مصر کے سب سے بڑے کشتی کے حادثات میں سے ایک میں بچنے والے اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا حادثے کے ایک سال بعد بھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہوا کیا تھا۔اس حادثے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے تھے اور صرف 11 ہی زندہ بچ پائے تھے۔ حادثے میں بچ جانے والے دو افراد کے مطابق سمگلروں نے مصر کے علاقے دمیاط سے چلنے والی کشتی کو مالٹا کے ساحل کے قریب جان بوجھ کر ڈبو دیا تھا۔کشتی میں سوار اکثر افراد کا تعلق شام اور فلسطین سے تھا لیکن ان میں سے 80 مصری باشندے تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔ 18 سال سے کم عمر بچوں میں 12 کا تعلق قاہرہ کے ایک نواحی گاؤں سے تھا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری گاؤں جو ابھی تک اپنے بیٹے ڈھونڈ رہا ہے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top