• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    ترکی کے راستے 'داعشی' جنگجوئوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو جاری

    شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے پہلی بار ترکی کے راستے غیرملکی جنگجوئوں کی شام اور عراق کی طرف منتقلی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک فوٹیج میں 'داعش' میں بھرتی ہونے کے بعد ترکی کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچنے والے مختلف جنگجوئوں کو دکھایا گیا ہے جنہیں بعد ازاں بہ حفاظت ترکی سے شام یا عراق منتقل کیا گیا ہے۔
    ماضی میں داعش  اور النصرہ محاذ  کے جنگجوئوں کی ترکی کے راستے شام اور عراق منتقلی کی خبریں آتی رہی ہیں مگر ان تنظیموں کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا گیا۔ یہ اس نوعیت کی پہلی ویڈیو فوٹیج ہے جس میں داعش میں بھرتی ہونے والے جنگجوئوں کو ترکی کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے شام میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ ترکی میں دوسرے ملکوں سے آنے والے جنگجو ہوائی اڈوں سے کلیئرنس لینے کے بعد شام یا عراق کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔
    "داعش" کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کردہ فوٹیج میں بیرون ملک سے آنے والے جنگجوئوں پر بڑے فخر کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ یہ فوٹیج ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب دوسری جانب لاکھوں شامی پناہ گزین اپنا گھر بار چھوڑنے کے بعد سنگین مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کے ملک میں آنے والے غیرملکیوں کو تحفظ حاصل ہے مگر ملک کے اصل مکینوں کو سمندر کی لہروں اور دوسرے ملکوں کی افواج اور پولیس کے مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی کے راستے 'داعشی' جنگجوئوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو جاری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top