• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, September 18, 2015

    سعودی محکمہ صحت نے حج انتطامات مکمل کرلیے


    سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج سے متعلق خصوصی انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقدس مقامات پر 25 ہنگامی اسپتال قائم کیے ہیں جہاں ہنگامی حالات سے نمٹںے کے لیے 5000 ہزار بستر تیار کیے گئے ہیں۔ ان اسپتالوں کے علاوہ کئی موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ طبی عملہ بھی حجاج کرام کے ساتھ ساتھ سفر کرے گا تاکہ حجاج کی طبی سہولیات کا خیال رکھا جاسکے۔
    بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقدس مقامات پر قائم کردہ پچیس اسپتالوں میں مریضوں کے لیے 5000 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں سے 500 بستر انتہائی نگہداشت وارڈز کے لیے مختص ہیں جب کہ 550 بستر شعبہ حادثات میں رکھے گئے ہیں۔
    مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر 155 چھوٹے مراکز صحت بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں مکہ مکرمہ میں 43، مناسک حج کے مقدس مقامات میں 78، عرفات میں 46، مزدلفہ میں 6، منیٰ میں 26، مدینہ منورہ میں 18، مقام جمرات میں 16 ہنگامی مراکز صحت قائم کیے گئے ہیں۔ حرم مکی میں تین ایمبولینس سروس سینٹر۔ مشاعر ٹرین کے روٹ کے آس پاس 18 مقامات پر مراکز صحت قائم کیے گئے ہیں۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی محکمہ صحت نے حج انتطامات مکمل کرلیے Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top