اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب نیکولائے
ملاڈینوف نے گذشتہ روز ایک دن کے دورے پر فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ
کیا۔ غزہ کے دورے کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام جاری بعض فلاحی منصوبوں
کا جائزہ لیا اور مجموعی طورپر غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا بھی
جائزہ لیا۔
اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی ایک وفد کے ہمراہ مغربی کنارے
سے "بیت حانون" گذرگاہ سے غزہ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فلسطینی حکام
اور غزہ میں موجود اقوام متحدہ کے مقامی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں
مسٹر ملاڈینوف نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والے کاموں پر بات چیت
کی۔ بعد ازاں انہوں نے غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے مقامی دفتر میں ایک نیوز کانفرنس
سے بھی خطاب کیا۔
0 comments:
Post a Comment