روسی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو شام کے صدر بشار
الاسد کی جانب سے زمینی فوج بھیجنے کی کسی بھی درخواست پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔
شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے اس سے قبل اس خبر کی تردید کی تھی کہ
روس کی زمینی فوج شام میں بشار الاسد کے فوجیوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں مگر ان
کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو شام روس سے مدد کی درخواست کرسکتا ہے۔ روسی
صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو کا کہنا ہے کہ وہ شام کی جانب سے ایسی
کوئی درخواست آئی تو اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا۔
0 comments:
Post a Comment