• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 30, 2015

    متحدہ عرب امارات نے لیبر قوانین میں اصلاحات کا اعلان کردیا


    متحدہ عرب امارات  نے لیبر قوانین میں اصلاحات کا اعلان کردیا۔اعلان کردہ اصلاحات کے مطابق ملک میں کفالہ کا پیچیدہ نظام ختم کرکے غیر ملکی ملازمین کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ کسی کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کرکے ملازمت تبدیل کرسکیں۔ اصلاحات کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی لیبر منسٹر صقر غباش نے منگل کو ابوظبی میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی مزدوروں کو ایسے افراد کے چنگل سے بچایا جاسکے جو ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔واضح رہے کہ غیر ملکی شہری کیلئے کفالہ حاصل کیے بغیر رہائش وغیرہ کا انتظام کرنا ناممکن ہوتا ہے اور ساتھ ہی اسے اپنی ملازمت تبدیل کرنے کیلئے بھی کمپنی سے اجازت درکار ہوتی ہے۔غباش کے مطابق جنوری 2016 سے یو اے ای میں لیبر قوانین میں اصلاحات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور اس کی تکمیل پر کفالہ کے تحت ہونے والے تمام کام از خود بند ہوجائیں گے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: متحدہ عرب امارات نے لیبر قوانین میں اصلاحات کا اعلان کردیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top