اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف داعش دہشت گرد گروہ کے خطروں سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے جمعے کو ایران کے شہر یاسوج میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت اور عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے سبب، داعش دہشت گرد گروہ ایران میں قدم نہیں رکھ سکتا ہے ۔
بریگیڈیر جنرل پور دستان نے ایران کی سرحد سے داعش دہشت گرد گروہ کے نزدیک ہونے سے پہلے ہی اسے سرکوب کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی مکمل آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کا مقصد دین اسلام کے چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا ہے ۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے ذخائر پر تسلط، اسلامی بیداری کے فروغ کو روکنا اور دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے علاقے میں قدم جمانا، اسلامی ملکوں میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے امریکہ کے تین خفیہ اور اہم اہداف ہیں ۔

0 comments:
Post a Comment