اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی نے تہران میں میٹروکے ٹریک تین کے شمالی نصف حصےکا افتتاح کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق تہران میٹروکے ٹریک تین کے شمالی حصے کے اٹھارہ کلومیٹرکے پروجیکٹ کے جنوبی حصے سے متصل ہونے سے تہران میٹروکے ذریعہ آمد ورفت کرنے والے مسافروں کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ ہوجائے گا ۔
سینتیس کلومیٹرلمبی یہ میٹرولائن مشرق وسطی کی سب سے لمبی میٹرولائن شمارہوتی ہے ۔
تہران میٹروکے ٹریک تین کے چھبیس اسٹیشن ہیں جن میں اب تک سولہ اسٹیشنوں کا افتتاح ہوچکا ہے ۔
تہران میٹروٹریک تین کی افتتاحیہ تقریب میں ایران کے وزیرقانون، صدرجمہوریہ کے دفترکے سربراہ، صوبہ تہران کے گورنر، تہران کی اسلامی سٹی کونسل کے اراکین اورمیٹرو کے کچھ اعلی عہدیداربھی شریک تھے ۔

0 comments:
Post a Comment