• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 30, 2015

    مصری فوج کا سیناء میں داعش مخالف مہم ختم کرنے کا اعلان

    مصری فوج کا سیناء میں داعش مخالف مہم ختم کرنے کا اعلان

    مصری فوج نے شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف معرکہ حق الشہید (آپریشن شہید کا حق) کے نام سے جاری بڑی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فوج نے سولہ روز اس معرکے کے دوران بیسیوں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما سیناء میں جاری اس مہم کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں اور خصوصی دستوں ،آرمرڈ ڈویژن اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں اور آلات کو تباہ کردیا گیا ہے۔
    بیان کے مطابق آپریشن کے دوسرے مرحلے میں فوج اور پولیس شمالی سیناء کے شہروں العریش ،شیخ زوید اور رفح پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔اس سے پہلے بھی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں اس مہم کے دوران بیسیوں جنگجوؤں کو ہلاک اور دسیوں کو گرفتار کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کا سیناء میں داعش مخالف مہم ختم کرنے کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top