سعودی عرب کے ولی عھد شہزادہ محمد
بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ حج کے موقع پر امن وامان کو یقینی
بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، دوران حج کسی شرپسند کو مناسک حج کی
ادائی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہزداہ محمد بن نائف
نے ریاض میں حج سے انتظامات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عبادت
ہے۔ اس دوران کسی کو اپنے مخصوص نظریات کے تحت سیاست بازی کی اجازت دی جائے گی اور
نہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کو برداشت کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment