یمن کے شہر تعز میں عوامی
مزاحمت کاروں نے بھرپور کارروائی کے ذریعے شہر کے اہم مقامات کو باغیوں سے پاک کرا
لیا ہے۔
دوسری جانب صالح نواز
جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا نے رہائشی آبادی پر بھاری اسلحے سے گولا باری کا سلسلہ
جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ متعدد
مکانات کو آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزاحمت کاروں نے حوثی باغیوں کی جانب سے بعض
اہم مقامات پر دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے
البیضاء، مارب، الحدیدہ، حجہ اور شبوہ میں بیحان اور عسیلان نامی قصبات پر فضائی
حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آ کر باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ اور
دسیوں جنگجو ہلاک ہو گئے۔
یمنی صدر عبدربہ منصور
ھادی نے کہا ہے کہ مارب اور الجوف گورنریوں میں طبل جنگ مناسب وقت پر بجے گا جس کے
بعد ہماری فوج اور مزاحمت کاروں کا اگلا ٹھکانہ صنعاء کی طرف پیش قدمی ہو گا۔انہوں
نے مارب میں تھرڈ ملٹری زون کے کمانڈر جنرل عبدالرب الشدادی کو فون کیا تاکہ ان کی
عسکری تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں۔
ایب کے علاقے میں مزاحمت
کاروں اور حوثی اور صالح ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اس
وقت العدین، حزم العدین اور جبل بعدان نامی ڈائریکٹیوریٹس میں جھڑپوں کا سلسلہ
جاری ہے۔ باغی ملیشیا العدین قصبے پر بھاری توپخانے سے گولے برسا رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment