• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 26, 2015

    یہودی شدت پسندوں کا مسجد کو آگ لگانا مذہبی دہشت گردی ہے: مفتی اعظم



    فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں جامع مسجد الھدیٰ کو نذرآتش کیے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
    الشیخ محمد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد الھدیٰ کو آگ ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب فلسطینی عوام کئی سال قبل مسجد ابراہیمی میں ایک انتہا پسند یہودی کے ہاتھوں درجنوں نمازیوں کے قتل عام کی یاد میں سوگ کی کیفیت میں تھے۔
    انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا مسجد کو آگ لگانا اسرائیل کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ مسجد کو آگ لگانے والنے عناصر خطے میں مذہبی شدت پسندی اور مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش کررہے ہیں۔ ایسے لوگ انسانی اقدارکےبھی دشمن ہیں
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یہودی شدت پسندوں کا مسجد کو آگ لگانا مذہبی دہشت گردی ہے: مفتی اعظم Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top