دولتِ اسلامیہ کی حالیہ شاخ افغانستان، پاکستان 26 جنوری کو قائم کی گئی جو کہ اس کے گڑھ عراق اور شام سے باہر ہے۔
اس سے قبل پہلی بار دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی نے جب مصر، لیبیا، الجزائر، یمن اور سعودی عرب میں موجود جہادیوں کی حمایت کو قبول کیا تو یہ اس گروہ کے پھیلاؤ کی ابتدا تھی۔
ان میں سے کچھ گروہوں نے اپنے نام تبدیل کر کے اپنے آپ کو دولتِ اسلامیہ کے نئے صوبے یا ولایہ قرار دیا جیسا کہ مصر کے انصار بیت المقدس اور الجزائر کے جند الخلیفہ ہیں۔
ان میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی شاخیں لیبیا اور مصر میں قائم کی گئیں جس نے دولتِ اسلامیہ کے میڈیا نیٹ ورک میں باقاعدگی سے اپنے پروپگینڈہ کی اشاعت کی ہے اور اپنے حملوں کی تشہیر اور اپنے حکومت سے متعلق منصوبوں کو پھیلایا ہے۔
دوسری جانب باقی گروہوں نے بہت خفیہ قسم کی موجودگی رکھی ہے مثال کے طور پر یمنی دولتِ اسلامیہ اور سعودی گروہوں نے ابھی تک کسی قسم کی کارروائیاں نہیں کیں اور نہ ہی کسی قسم کے پراپیگنڈا کے چینل بنائے ہیں۔
دولتِ اسلامیہ کے اس پھیلاؤ کو اس کے جہادی مخالفین القاعدہ نے بہت زیادہ محسوس کیا جس کی اُن علاقوں میں موجودگی ہے جہاں اب دولتِ اسلامیہ توسیع کر رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment