• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 26, 2015

    سر قلم کرنے اور فضائی حملوں کے بعد 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار

    سر قلم کرنے اور فضائی حملوں کے بعد 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار

    مصر کی سرحد پر تعینات ایک عہدیدار نے کہا کہ 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار ہوچکے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے سرقلم کرنے کے گھناونے واقعہ کے ویڈیو جاری کرنے کے بعد فرار واقعات پیش آئے۔ یہ ویڈیو جس میں 21 مصری عیسائیوں کے سرقلم کرنے کا منظر فلمایا گیا ہے۔ قاہرہ کی جوابی کارروائی کا سبب بنا جس نے فضائی حملے کئے اور مصریوں کے لیبیا کے سفر پر امتناع عائد کردیا۔ صیانتی سربراہ فوزی نائل نے سالوم چوراہے پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ اوسطاً روزانہ 2000 تا 3000 مصری لیبیا سے سرحد پار کرکے مصر میں داخل ہورہے ہیں۔ گذشتہ 10 دن سے جبکہ ویڈیو فلم کی نمائش کی گئی تھی، یہ سلسلہ جاری ہے۔ کئی افراد سرتے سے فرار ہوچکے ہیں۔ یہ لیبیا کا وسطی شہر ہے۔ یہاں 21 قبطی عیسائیوں کا سر قلم کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ مشرق میں اجتماعی تخلیہ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہاں پر زیادہ تر بین الاقوامی سطح پر مسلمہ لیبیائی حکومت کا کنٹرول ہے اور مغربی لیبیا میں مقیم مصری لیبیا کی سرحد پار کرکے تیونس میں داخل ہورہے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سر قلم کرنے اور فضائی حملوں کے بعد 20 ہزار مصری لیبیا سے فرار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top