پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اثر و نفوذ پیدا کرنے کے لئے دشمن کی نئی چالوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے رہبر انقلاب اسلامی سے پاسداران کے کمانڈروں کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران میں اثر و نفوذ پیدا کرنے کے لئے تسلط پسند نظام کی چالوں کا مقابلہ کرنے کی پوری آمادگی رکھتی ہے- بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے پورے علاقے میں مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، پوری طاقت سے انقلاب کے اصولوں، اقدار اور ثمرات و نتائج کی حفاظت کرے گی اور دشمنوں کے اثر و نفوذ پیدا کرنے کی راہ ہموار نہیں ہونے دے گی- انھوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اپنے میزائلوں کی توانائی اور طاقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انقلابی و اسلامی اہداف و مقاصد کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دے- بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ ایران اسلامی، کسی بھی زمانے میں اتنی زیادہ دفاعی اور سیکورٹی صلاحیت و توانائی اور مختلف سماجی میدانوں میں سرگرم اور متحرک افرادی قوت کا حامل نہیں رہا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment