ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران علاقے کا سب سے زیادہ پر امن، خود مختاراورمضبوط ملک ہے۔
علی شمخانی نے جمعرات کے دن، ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ہونے والی ایک نشست کے دوران کہا کہ ایران کی دشمن طاقتیں اثر و رسوخ پیدا کرنے میں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج انہیں ملک میں گھسنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے زور دیکر کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے دشمن کے اثر و رسوخ پیدا کرنے کی جانب سے خبردار کیا ہے اور ایران کے اعلی عہدے داروں کا فرض ہے کہ ان بیانات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اور محدود کرنے والے طور و طریقوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
علی شمخانی نےبات کرتے ہوے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ملک معیشت کو نشانہ بنایا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مخالف طاقتوں کی کوشش ہے کہ اقتصادی اور معاشی ستوںوں کو کمزور کرکے ایران کی معیشت کو تباہ کردیا جائے، تاہم ایران اس سازش کو ناکام بنا دے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کا معاشی منصوبہ، استقامتی معیشت پر استوار ہے جو موجودہ دور میں بہترین طریقہ کار ہے۔
0 comments:
Post a Comment