• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    یمنی عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے: خطیب جمعہ تہران


    تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

    تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ یمنی قوم پر کسی جرم کے بغیر آل سعود کے شدید ترین حملے جاری ہیں۔ 


    حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے بحرین کے عوام پر آل خلیفہ کے حملوں کے بارے میں بھی کہاکہ اس ملک کے لوگوں کو صرف اس لئے فوجی حملے کا نشانہ بنایا جاتاہےکہ یہ لوگ اپنے تقدیر کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکا اور اس کے اتحادی عراق، شام اور یمن کی تقسیم کے خواہاں ہیں۔ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے حج اور سرزمین وحی میں ایرانی حجاج کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ حج دنیوی تعلقات توڑنے اور آخرت کی جانب ہجرت کرنے کا نام ہے۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمنی عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے: خطیب جمعہ تہران Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top