اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اس سال کے آخر تک ایران کو ایس تین سو دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنا شروع کر دے گا۔
بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کے ساتھ سوخو کمپنی کے جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی ہے۔
بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی سمجھوتے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے مذاکرات کے مقابل فریق کو خبردار کیا کہ اگر اس نے معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس وغدہ خلافی کا بھرپور جواب دے گا۔
داعش دہشت گرد گروہ کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے علاوہ ایران کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

0 comments:
Post a Comment