• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    خلیجی پانیوں میں ایران اور بھارت کی مشترکہ مشقیں


    ایران اور بھارت آئندہ چند روز میں خلیجی پانیوں میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کرنے والے ہیں۔ جنگی مشقوں کے سلسلے میں بھارت کے دو بڑے بحری جہاز ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر لنگر انداز کردیے گئے ہیں۔
    ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی جنگی بحری جہاز "ڈسٹرائر" کل جمعہ کو علی الصباح بندر عباس بندرگاہ پہنچائے گئے جہاں جنوبی ایران کے ہرمزکان گورنری کے قریب لنگر انداز کیا گیا ہے۔ بھارت کے بحری جنگی جہاز F39 اور F37 اگلے چار روز تک بندرعباس ہی میں لنگر انداز رہیں گے جس کے بعد جنگی مشقوں کے لیے انہیں خلیجی پانیوں کی طرف لے جایا جائے گا۔
    خبر رساں اداروں نے ایرانی نیول چیف ایڈ مرل حسین آزاد کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایران اور بھارت کے تاریخی تعلقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملک علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اقتصادی ترقی میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوئے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خلیجی پانیوں میں ایران اور بھارت کی مشترکہ مشقیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top