روس کی سوخوئی کمپنی نے سپر جیٹ-100 طیارے ایران کو فروخت کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں میکس دو ہزار پندرہ کے نام سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں جدید ترین مسافربردار سپر جیٹ-100 طیاروں کی فروخت اور لیزنگ کی مالیت دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ دریں اثنا سوخوئی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایران کو ایک سو سپر جیٹ طیارے-100 فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔ چار دنوں کے دوران ساٹھ سپر جیٹ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں بہت سے معاہدے کئے جانے کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس نمائش کے اختتام تک دوسری کمپنیاں بھی یہ طیارے خریدنے کے لئے سوخوئی کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کریں گی۔
ایران اور روس کے درمیان سوخوئی سپرجیٹ ایک سو طیاروں کی خریداری سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں اصولی اتفاق ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں مزید مذاکرات جاری ہیں۔
0 comments:
Post a Comment