• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    ایرانی گیس کی برآمدات کے لئے ایک سوستر کمپنیوں سے مذاکرات ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران اپنی گیس کی برآمدات کے لئے دنیا کی ستّر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
     اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا کہ ایران میں چونکہ گیس کے بہت زیادہ ذخائر ہیں اس لئے اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی اعتبار سے توانائی کے بین الاقوامی معاملات میں گیس کی برآمدات اہمیت کی حامل اور موثر ہیں۔

    علی رضا کاملی نے مزید کہا کہ ایران گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے اس تنظیم کے ساتھ مفید اور مثبت تعاون کے ذریعے پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے زمانے میں ایرانی گیس کی برآمدات کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

     اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت پیٹرولیم کی ترجیحات کے مطابق ایران کی گیس پہلے ہمسایہ ممالک کو برآمد کی جائے گی اور اس کے بعد دوسری منڈیوں میں بھیجی جائے گی۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی گیس کی برآمدات کے لئے ایک سوستر کمپنیوں سے مذاکرات ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top