برطانیہ کی مسلح افواج کے
سابق سربراہ جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو شام میں سخت گیر جنگجو
گروپ داعش کے عروج کا ذمے دار قرار دیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل
کی رپورٹ کے مطابق جنرل سر ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون کو داعش کے ایک
خطرے کے طور پر اُبھرنے کے وقت ہی فوجی طاقت کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے تھا۔یہ
انکشافات ڈیوڈ کیمرون کی نئی سوانح عمری میں کیے گئے ہیں۔یہ کتاب سیاسی سوانح نگار
سر انتھونی سیلڈن نے لکھی ہے۔
اس میں انھوں نے لکھا ہے
کہ مسلح افواج کے سابق سربراہ لیبیا اور شام کے بارے میں وزیراعظم کے مؤقف کے حامی
نہیں تھے اور ان کے درمیان بہت سے اختلافات پائے جاتے تھے۔
0 comments:
Post a Comment