• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 31, 2015

    علماء خود کو سیاست سےدور رکھیں: سعودی عرب


    سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر توفیق السدیری نے منبر ومحراب سے سیاسی مسائل پر گفتگو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست علماء کا کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلی چار دہائیوں کے دوران سعودی عرب سمیت مختلف مسلمان ملکوں میں اسلامی تحریکوں نے اپنے مخصوص تصور اقوام کی ترویج کے لیے وطن سے محبت اور دین و سیاست کا غلط مفہوم پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ڈاکٹر توفیق السدیری کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت اور اس سے فرد کے تعلق کا حقیقی اسلامی مفہوم واضح کرنے اور لوگوں کے ذہنوں میں اسے راسخ کرنے میں وقت اور محنت درکار ہوگی لیکن اس مسئلے کا ہر صورت میں حل نکالنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ پچھلے چالیس سال سے عرب اور مسلمان ملکوں میں پلنے والی نسلوں نے اقوام کے مفہوم کو غلط انداز میں مبالغہ آرائی کے ساتھ پھیلانے کی کوشش کی اور وطن سے باشندے کے تعلق کی غلط تعبیر پیش کی گئی۔ اسلام سے وفاداری کو وطن سے وفاداری کے ساتھ جوڑا گیا حالانکہ وطن اور اسلام دو الگ الگ چیزیں ہیں اور دونوں سے وفاداری کے تقاضے بھی الگ الگ ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: علماء خود کو سیاست سےدور رکھیں: سعودی عرب Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top