عراقی عسکری حکام کا کہنا
ہے کہ دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے ایک خودکش بمبار کے حملے میں عراقی فوج کے
دو جنرل اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ مغربی بغداد کے شورش زدہ الانبار صوبے میں داعش
کے ٹھکانوں پر فوجی کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق خودکش
بمبار نے جمعرات کے روز اپنی بارود اور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی شمالی
الانبار کے صوبائی صدر مقام رمادی کی جانب پیش قدمی کرنے والی عراقی فوج کے صفوں
میں دے ماری۔
فوجی اعلامیئے میں مارے جانے والے فوج جرنیلوں کی شناخت الانبار صوبے میں آپریشن
کے ڈپٹی چیف میجر جنرل عبدالرحمن ابو رغیف اور عراقی فوج کے دسویں آرمی ڈویژن کے
کمانڈر بریگیڈئر جنرل سفین عبدالمجید کے نام سے کی گئی ہے۔ اعلامیئے کے مطابق حملے
میں دیگر افراد بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
0 comments:
Post a Comment