شام میں القاعدہ سے
وابستہ النصرۃ محاذ اور دوسرے باغی گروپوں نے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع فوج
کے زیر قبضہ ہوائی اڈے کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
صوبے کے باقی قریباً تمام
علاقوں پر النصرۃ محاذ کی قیادت میں باغی جنگجو گروپوں پر مشتمل جیش الفتح نے قبضہ
کر لیا ہے اور صرف یہی ایک ہوائی اڈا اس وقت صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے
کنٹرول میں رہ گیا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی
آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے جمعہ کو ایک بیان میں
بتایا ہے کہ النصرۃ محاذ اور دوسرے اسلامی گروپوں نے ابو ظہور ائیرپورٹ کے نزدیک
پے درپے متعدد خودکش بم حملے کیے ہیں اور انھوں نے ہوائی اڈے کے داخلی دروازے اور
فوج کے مختلف ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب شام کے سرکاری
ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے النصرۃ محاذ کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک
کردیا ہے اور ان کے ہتھیاروں اور آلات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment