سرائیل کی ایک انتہا پسند تنظیم "عطیرت کوھنیم"
سے وابستہ دسیوں یہودی آباد کاروں نے رات کی تاریکی میں مقبوضہ بیت المقدس
کے سلوان قصبے کی بطن الھویٰ کالونی میں واقع کثیرالمنزلہ مکان پر قبضہ کرلیا اور اس
کی چھت پر اسرائیلی پرچم لہرا دیے گئے۔
انتہا پسند یہودیوں نے فلسطینی
شہری جمال سرحان کے کرائے پر دیے گئے مکان پرقبضہ مقامی وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے
کیا۔ صہیونیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی شہری نے یہ مکان انہیں فروخت
کردیا ہے۔ تاہم جمال سرحان نے مکان کے فروخت کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مکان کو
فوری خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment