• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    عراق: بغداد کے گرین زون کو عوام کے لیے کھولنے کا حکم

    عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے سکیورٹی کمانڈروں کو دارالحکومت بغداد کے قلعہ نما علاقے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے اور وہاں تک رسائی آسان بنانے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کمانڈروں کو ملک بھر میں سیاسی اور سکیورٹی دھڑوں کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں کو بھی کھولنے کی ہدایت کی ہے۔
    حیدرالعبادی نے بغداد اور جنوبی شہروں میں جمعہ کو متوقع احتجاجی مظاہروں سے قبل آن لائن بیانات میں یہ احکامات جاری کیے ہیں۔انھوں نے ایک قانونی کمیٹی کو سرکاری املاک کی ملکیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا بھی ہے۔یہ کمیٹی غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی ریاست کو واپسی کا جائزہ لے گی۔
    واضح رہے کہ عراق کی مختلف ملیشیاؤں ،سیاسی جماعتوں اور بااثر شخصیات نے بغداد اور دوسرے شہروں میں حالیہ برسوں کے دوران کاربم دھماکوں کے پیش نظر بہت سی شاہراہوں کو بند کررکھا ہے۔حیدرالعبادی نے کمانڈروں کو شہریوں کو دہشت گردی سے تحفظ دینے کے لیے ایک منصوبے پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق: بغداد کے گرین زون کو عوام کے لیے کھولنے کا حکم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top