• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    سعودی فوج نے حوثی ملیشیا کے 18 ٹینک تباہ کر دیئے


    سعودی عرب کی مسلح افواج نے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے اس میں شامل 15 ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی کہ جب مملکت کی فوج پہلے ہی پیش قدمی کرتے ہوئے یمنی علاقے صعدہ میں داخل ہو گئی۔باغی ملیشیا کے ٹینکوں نے جازان کی سمت پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔ باغیوں نے 'الرجیی' سے سعودی سرحد پر البقع کی سمت نقل و حرکت شروع کی، تاہم اس کا فوری علم سعودی فوج کو ہو گیا۔
    ' سعودی مسلح فوج کی صعدہ کی سرحد پر جبل الطیاش تک پیش قدمی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ اس پیش قدمی کا مقصد حوثی ملیشیا کے سرحدی علاقوں میں ان ٹھکانوں کو ناکارہ بنانا تھا کہ جنہیں ڈھال بنا سعودی سرحد کے اندر راکٹ باری کی جاتی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی فوج نے حوثی ملیشیا کے 18 ٹینک تباہ کر دیئے Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top