• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    ایران کے خلاف دشمنوں کی شازشیں ناکام رہے گی : وزیر انٹیلی جنس


    اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر نے کہا ہے کہ اس وزارت کے اہلکاروں نے دشمنوں کی سازشوں کو اب تک ناکام بنا دیا ہے۔
    ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ ایران کے انٹیلی جنس اہلکاروں کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دشمنوں کو سازش کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور ان کے تمام سازشی اقدامات کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے جو ایران کے مرکزی صوبے کے دورے پر ہیں، کہا کہ دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لاتعداد سازشیں رچی ہیں لیکن وہ ان میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری، سلفی اور صیہونی عناصر کا مقصد مسلمانوں کے مابین اتحاد کو ختم کرنا ہے۔ سید محمود علوی نے کہا کہ ایران کی حکومت، قومی اتحاد، تعاون، صلاح مشورے اور یکجہتی کی قائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کے سایے تلے تمام سیاسی رجحانات کو موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے ترقی، پیشرفت اور کامیابی کو اتحاد کے ذریعے ممکن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران بھی مختلف سیاسی رجحانات کے باوجود، معاشرے کے تمام افراد کو اکھٹا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے دشمنوں کے سامنے ڈنٹا جا سکتا ہے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے خلاف دشمنوں کی شازشیں ناکام رہے گی : وزیر انٹیلی جنس Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top