سخت گیر جنگجو گروپ داعش
نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں اپنے زیر نگیں علاقوں میں اکانوے افراد کو
مختلف الزامات کی پاداش میں قصور وار قرار دے کر سزا کے طور پر قتل کردیا ہے۔ان
میں ایک تہائی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی
آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق داعش نے 29 جولائی سے 29 اگست کے
درمیان بتیس شہریوں کو مختلف جرائم کی پاداش میں ہلاک کیا ہے۔اس عرصے کے دوران جن
اکانوے افراد کے سرقلم کیے گئے ہیں یا انھیں گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا
ہے،ان میں داعش کے اپنے منحرف ارکان،باغی جنگجو اور صدر بشارالاسد کے وفادار فوجی
شامل ہیں۔
داعش کے جنگجو عراق اور
شام میں اپنے زیر نگیں علاقوں میں جادو ٹونے ،اغلام بازی اور امریکا کی قیادت میں
اتحاد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے افراد کو بالعموم سزائے موت دیتے ہیں۔آبزرویٹری
کے مطابق جون 2014ء میں داعش کی خودساختہ خلافت کے قیام کے بعد سے اب تک 3156
افراد کو داعش کے جنگجو مجرم قرار دے کر موت سے ہم کنار کر چکے ہیں۔ان میں 1841
شہری ہیں۔
0 comments:
Post a Comment