فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس
نے تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کے سبکدوش سیکرٹری یاسر عبد ربہ کی نگرانی میں قائم ایک تھنک ٹینک
پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے
یاسرعبد ربہ کی زیرنگرانی
"فلسطین پیس کولیشن سینٹر" کے نام سے ایک تھینک ٹینک قائم ہے جسے یورپی ممالک
کی جانب سے بھی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ حال ہی میں صدر عباس نے اس ادارے کو
بند کرنے اور اس کی املاک ضبط کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے فیصلے کو
رجوع کرلیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صدر عباس نے یاسرعبد ربہ کے ادارے پر پابندی
کا فیصلہ یورپی ممالک کی مداخلت کے بعد واپس لیا ہے
0 comments:
Post a Comment